رش کم کرنے کے لیے 2سے 3جماعتیں کرائی جائیں،حکومت
کراچی (نیوز ڈیسک) حکومت نے عید پر کورونا ایس اوپیز جاری کردیں،جس کے تحت عید کی نماز کورونا ایس او پیز کے ساتھ کھلی جگہوں پر پڑھائی جائے، اگر مسجد کے اندر نماز پڑھانا ضروری ہو تو دروازے اور کھڑکیاں کھلی رکھیں،مسجد یا کسی بھی کھلی جگہ پر رش کم کرنے کے لیے 2سے 3جماعتیں کرائی جائیں اور نماز عید کا خطبہ محدود رکھا جائے، بیمار، بزرگ اور 15 سال سے کم عمر بچے نماز میں آنے سے گریز کریں، عید کی نماز کے لیے آنے والے ماسک لازمی پہنیں، ، عید گاہ میں 6فٹ فاصلے پر نشانات لگائے جائیں ، نماز پڑھنے والے اپنی جائے نماز ساتھ لائیں اور وضو گھر سے کرکے آئیں جب کہ گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں،نماز کے بعد ہجوم نا بنائیں


































