یہی طریقہ کار رہا تو پھر فلسطین نام کا کوئی خطہ باقی ہی نہیں بچے گا
مسقط(نیوز ڈیسک)عمان نے ڈیل آف سینچری کے تحت فلسطین کے کچھ حصوں کو صہیونیوں کے حوالے کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے کہا کہ آخر یہ کیسے ممکن ہے کہ صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کا حامی امریکا، امن و صلح کے قیام میں مثبت کردار ادا کرے؟ بن علوی نے امریکی حکام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھی ممکن ہے کہ امریکا کا اگلا صدر فلسطین سے کچھ اور حصہ جدا کر کیصہیونی ٹولے کے حوالے کردے، اگر ان کا یہی طریقہ کار رہا تو پھر فلسطین نام کا کوئی خطہ باقی ہی نہیں بچے گا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- غاصبانہ قبضے کا حامی امریکا امن کا کردار کیسے بن…


































