Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

عراقی قوم غیرملکی قوتوں کو مزید برداشت نہیں کرسکتی، عمار الحکیم

ایران اور عراق کی قومیں اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ چاہتی ہیں
نجف (نیوز ڈیسک) عراقی رہنما سید عمارالحکیم کا کہنا ہے کہ شہید جنرل سلیمانی ایک غیرمعمولی اور عالم اسلام کے عظیم کمانڈر تھے، شہید اعلیٰ تجزیاتی ذہانت کے مالک اور جنگ کے میدان میں نہایت کم لاگت پر اہم ترین منصوبے تیار کرنے کی صلاحیت رکھتے تھے،انہوں نے داعش کے خلاف نہایت اہم پلان تیارکیا اورعراقی سیکیورٹی فورسز کو حوصلہ دیا، ان کے دورہ بغداد کے بعد ہی داعش کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور اللہ کے فضل سے تکفیریوں کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے،انہوں نے کہاکہ دشمن نے ہمیشہ ایران اور عراق کو ایک دوسرے سے دور رکھنے کی سرتوڑ کوشش کی ہے، ان شہیدوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا، ایران اور عراق کی قومیں اپنے شہیدوں کے خون کا بدلہ چاہتی ہیں، شہدا کے خون کا انتقام یہ ہے کہ ہم ان کے اھداف کی تکمیل کے لئے کوشاں رہیں، غیرملکی افواج کو چاہئے کہ عراقی سرزمین سے انخلا یقینی بنائیں اور عراق فوری طور پر چھوڑ دیں، عراقی قوم اب غیرملکی قوتوں کو مزید برداشت نہیں کرسکتی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular