ریاض(نیوز ڈیسک) سعودی وزارت انصاف نے مملکت میں شادی کی کم سے عمر 18 سال مقرر کردی، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے نکاح خواں کیخلاف خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے، کہا گیا ہے کہ شادی کی کم سے کم عمر مقررکرنا بچوں کے تحفظ کے نظام کا حصہ ہے،لڑکے یا لڑکی کی عمر 18سال سے کم ہوئی تو نکاح رجسٹرڈ نہیں ہوگا۔


































