کابل واقعہ پر ہر دل آزردہ خاطر اور ہر انسان غمگین و سوگوار ہے
نجف (نیوز ڈیسک) عراق کے بزرگ مرجع آیت اللہ العظمیٰ سیستانی نے کابل میں طالبات کے اسکول پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ افغانستان کے مستقبل کے بدخواہوں کا کوئی بھی شرمناک منصوبہ کامیاب نہ ہونے دیں، اقاے سیستانی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان میں جس طرح کابل میں ہولناک جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے کہ اس سے ہر انسان کا دل آزردہ خاطر ہے اور ہر انسان غمگین و سوگوار ہے، اگرچہ برسوں سے افغانستان کے مظلوم و بے سہارا عام شہری سنگدل انتہا پسند گروہوں کے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنتے آ رہے ہیں تاہم یہ تازہ واقعہ اپنی نوعیت کے لحاظ سے غیر معمولی اور انتہائی دردناک ہے،انہوں نے اس بات کے پیش نظرکہ ملک میں اقتدار انتہا پسند گروہوں کے ہاتھ میں آنے کا خدشہ بڑھتا جا رہا ہے، تمام افغان قوموں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے اور تمام افغان رہنماوں اور حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ ہرطرح کے ظلم اور دہشت گردانہ اقدام کے مقابلے میں افغان عوام خاص طور سے مذہبی اقلیتوں کی مدد و حمایت کریں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- دنیا افغان عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، آیت اللہ…


































