خطابت سے روکنے کی کوشش،مقامی افراد کا احتجاج ،کارروائی کا مطالبہ
خیرپور(نیوز ڈیسک) خیرپورکے علاقے پمبر چھلدانی میں شرپسندوں نے دوران مجلس بزرگ عالم دین علامہ ثابت علی نجفی پر حملہ کیا اور انہیں خطابت سے روکنے کی کوشش کی گئی واپس جاتے ہوئے ان کی گاڑی پربھی حملہ کیاگیا،شرپسندی کے بعد مقامی افراد نے احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ شرپسندی میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے ،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایس ایچ اور دو سپاہی بھی اس واقعہ میں ملوث ہیں، مقامی افراد کے احتجاج کے بعد شرپسندوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی لیکن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریز کررہی ہے،مدرسہ مکتب اہل بیت محراب پور کے اساتذہ و طلاب نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد عناصر ملک کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں ، ایسے شدت پسند عناصر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے اور علمائے حق کو تحفظ فراہم کیا جائے


































