انقلاب کے بعدمضبوط بنیادیں فراہم کرنا امام خمینی ؒ کا بڑا کارنامہ ہے، مقررین
لاہور ( پ ر) لاہور کے حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر میں انقلاب اسلامی ایران کی 41 ویں سالگرہ اور عراق میں امریکی دہشت گردی کے نتیجے میں شہیدجنرل قاسم سلیمانی ورفقاء کے چہلم کی مناسبت سے تقریب ہوئی، شہداء کے لئے قرآن خوانی کی گئی۔ تقریب سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعدامام خمینی ؒ کا بڑا کارنامہ اس نظام کے استحکام اور بقاء کے لئے مضبوط بنیادیں فراہم کرنا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کی مخالفت کے باوجود آج یہ اپنی کامیابی کے 41 سال مکمل کر چکا ہے، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کی اطاعت جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کی عظمت کا نمایا ں پہلو تھا،انبیاء ؑ، اہل بیت ؑ اور صحابہ ؓ کے مزارات کا دفاع اور شام کو داعش اور ا مریکی تسلط سے نجات دلانا بھی اس عظیم کمانڈر کا اہم کارنامہ ہے، مولانا محمد افضل حیدری نے تحریک انقلاب اسلامی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام خمینی ؒ کی قیادت میں آنے والا اسلامی انقلاب،اللہ تعالیٰ پر غیر متزلزل ایمان اور یقین کا نتیجہ ہے، امام خمینی ؒ کا ایک اور بڑا کارنامہ اس نظام کے استحکام اور بقاء کے لئے مضبوط بنیادیں فراہم کرنا ہے جس کی وجہ سے دنیا بھر کی مخالفت کے باوجود آج انقلاب اسلامی اپنی کامیابی کے 41 سال مکمل کر چکا ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- جامعتہ المنتظرمیں انقلاب کی سالگرہ اور شہید قاسم سلیمانی کا…


































