طلبا نے مقالے پیش کئے،منقبت خوانوں نے شان علیؑ میں قصیدے پڑھے
لاہور (پ ر) حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر میں مولود کعبہ امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کے یوم ولادت کا جشن منایا گیا۔علی مسجد پر چراغاں کیا گیا، تقریب کے بعد ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا،تقریب میں طلباء نے مقالے پیش کئے،منقبت خوانوں نے شان علی میں قصیدے پڑھے، جامعہ کے استاد مولاناسید ضیاء الحسن نجفی نے اپنے خطاب میں کہا کہ علیؑ کعبہ میں پیدا ہونے والے پہلے اورآخری معصوم ہیں،حضرت علیؑ نے دنیا میں آتے ہی سورہ مومنون کی چند آیات کی تلاوت کی،پہلی نظر رسول اللہ ؐ کے چہرہء اقدس پر ڈالی، مولانا ضیا الحسن جعفری نے کہا کہ علیؑ کو مثل کعبہ قرار دینے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ جس طرح دین کے اہم ترین رکن نماز کے لئے رو بقبلہ ہونا واجب ہے۔اسی طرح علیؑ کی ولایت اور محبت واجب۔


































