کسی نے بھی خطرے کی اتنی اونچی سطح کا مشاہدہ نہیں کیا ہوگا، امریکی فوجی عہدیدار
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی دعووں کے باوجود عراق میں امریکی فوجیوں میں ایرانی انتقام سے پھیلے خوف سے پردہ اٹھادیا، اخبار کے مطابق قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد امریکی بحری جہاز یو ایس ایس نورمنڈی کے کمانڈر کرسٹوفر اسٹیون نے فوجیوں کو پیغام بھیجا کہ وہ ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار رہیں، کیونکہ معلوم نہیں کہ ایران انتقام کا کون سا طریقہ اختیار کرے گاجہاز کے اسلحہ انچارج ڈیوڈ ریمرز نے بتایا کہ آج تک کسی نے بھی خطرے کی اتنی اونچی سطح کا نہ مشاہدہ کیا ہوگا اور نہ دیکھا ہوگا،اکثر تجزیاتی رپورٹوں کے مطابق "عین الاسد” چھاونی پر ایران کی انتقامی کارروائی میں متعدد امریکی فوجی ہلاک بھی ہوئے ہیں لیکن ٹرمپ انتظامیہ رائے عامہ کے غیظ و غضب سے بچنے اور اپنی ساکھ بچانے کے لیے اس کے اعتراف سے گریزاں ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- ایرانی حملے کے بعد امریکی فوجی خوف کا شکار،امریکی اخبار


































