ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنیکا امریکی مطالبہ مسترد کردیا ہے، عادل عبدالمہدی
بغداد (نیوز ڈیسک) عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے ایران کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کے امریکی مطالبہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قوی اور مضبوط تعلقات کا سلسلہ جاری رہے گا،عادل المہدی نے کہا کہ امریکاعراق پر دباؤ ڈال کر عراق اور ایران کے درمیان تعلقات کو ختم کرانے کی کوشش کررہا تھا جسے عراقی حکام نے مسترد کردیا ہے،انہوں نے کہا کہ عراقی عوام نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا عزم بھی کررکھا ہے کیونکہ امریکی فوجی عراق اور خطے میں بد امنی پھیلانے اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا اصلی سبب ہیں امریکی فوجیوں کی عراق میں موجودگی عراقی عوام کے مفادات کے خلاف ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکی فوجیوں کے انخلا کے عزم پرقائم ہیں،عراقی وزیراعظم


































