Sat Nov 28, 2026

ایران کا کویت پر ڈرون حملے میں کوئی کردار نہیں، تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں: ایران اسرائیل کے غزہ میں حملے تھم نہ سکے، 48 گھنٹے میں مزید 19 فلسطینی شہید پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں: عراقچی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ٹرمپ کے سابق حامیوں کی اکثریت اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کی حامی، سروے حزب اللہ کو ایران سے تعلقات پر فخر ہے، مزاحمت کی حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں، شیخ نعیم قاسم اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کا بہانا بنا کر امریکا کو ایک نئی جنگ میں گھسیٹنے کی سازش کررہا ہے، عباس عراقچی حماس کی اپنے رہنماؤں کے تازہ اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت، جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مداخلت کا مطالبہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مزید سخت، نئے نگرانی اور دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان یوکرین جنگ میں 7 لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، یمنی فوج نے جدہ اور جازان کو نشانہ بنا دیا ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے امکان پر غور آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ

روزانہ کی خبریں

امریکی زوال شروع ہوچکا، اسے شرائط کا کوئی حق نہیں( ولی امر مسلمین)

ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ایران نے نہیں امریکا اور یورپی ممالک نے کی، امریکی پابندیاں اٹھانے تک ایران جوہری اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹے گا
امریکا کے حالیہ واقعات اسکی طاقت اور سماجی و سیاسی نظام کے زوال کی نشانی ہیں،خطے میں امریکا سے وابستہ حکومتوں کی پریشانی امریکی زوال کے خوف کا نتیجہ ہے
تہران(نیوز ڈیسک) ولی امر مسلمین آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے پابندیاں اٹھانے تک ایران جوہری اقدامات سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ایٹمی معاہدے پر دوبارہ عملدرآمدامریکی پابندیوں کے عملی خاتمے سے مشروط ہے،انہوں نے امریکا کے حالیہ ذلت آمیز واقعات امریکی زوال کی علامت قرار دیا، فضائیہ کے افسروں اور جوانوں سے خطاب میں ولی امر مسلمین نے کہا کہ امریکا اور یورپ کو شرطیں عائد کرنے کا کوئی حق نہیں کیونکہ انہوں نے ہی ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، یہ ایران ہے جسے شرطیں رکھنے کا حق حاصل ہے، کیونکہ ایران ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا رہا ہے،. اگر یہ ایران سے چاہتے ہیں کہ وہ اپنی پاسداریوں کی جانب واپس لوٹے تو پہلے امریکا کو تمام پابندیاں اٹھانا ہوں گی، ایران اپنے ایٹمی وعدوں پر مکمل طور سے اس وقت واپس آئے گا جب امریکا کی جانب سے تمام پابندیاں، زبانی اور تحریری نہیں عملی طور پر ختم ہو جائیں گی اور ایران کو اس بات کا یقین حاصل ہوجائے گا کہ یہ تمام پابندیاں ختم ہو چکی ہیں، ہماری حتمی اور دو ٹوک پالیسی ہے، اس پر تمام عہدیدار متفق ہیں اور کوئی بھی اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا، انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل ایران کے بارے میں تخمینے کی غلطی کرتا رہا ہے اور اسے ایرانی قوم کی صحیح پہچان بھی نہیں ، 2009 کے واقعات اس کی واضح مثال ہیں جب اس وقت کے ڈیموکریٹ صدر نے حساب کتاب کی غلطی کی اور یہ سمجھتے ہوئے کہ کام تمام ہو چکا ہے، ایران میں فسادات کرنے والوں کی باضابطہ حمایت کا اعلان کردیا، انہوں نے ایران کو جھکانے کی غرض سے عائد کی گئی پابندیوں کو امریکیوں کے حساب کتاب اور ان کے اندازوں کی ایک اور غلطی قرار دیا اور کہا کہ اول درجے کے احمقوں میں سے ایک نے، کہا تھا کہ 2019 کے کرسمس پر تہران میں جشن مناواں گا، لیکن آج وہ شخص خود تاریخ کے کوڑے دان میں پڑا ہے اور اس کا باس بھی لاتیں کھا کر اور ذلیل ہوکر وائٹ ہاوس سے نکل چکا ہے، جبکہ ایران، خدا کے لطف و کرم سے سینہ تانے کھڑا ہے، انہوں نے امریکا میں رونما ہونے والے واقعات اور ٹرمپ کے زوال کو امریکی طاقت اور سماجی و سیاسی انتظام کی پستی اور زوال کی نشانی قرار دیا،ولی امر مسلمین نے خطے میں امریکاسے وابستہ حکومتوں اور خاص طور سے صیہونی حکومت کی پریشانی، خوف و ہراس اور اس کی ہرزہ سرائی کو بین الاقوامی اور اندرونی سطح پر امریکا کے حقیقی زوال سے پیدا ہونے والے خوف اور ڈپریشن کا نتیجہ قرار دیا انہوں نے کہاکہ میدان عمل میں عوام کی موجودگی، انتھک جدوجہد، اتحاد ویکجہتی، وعدہ الہی پر بھروسے اور قومی طاقت میں عملی اضافہ، انقلاب کی رفتار کو برقرار رکھنے کیلئے ضروری عناصر ہیں۔

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular