Fri Nov 27, 2026

ایران کا کویت پر ڈرون حملے میں کوئی کردار نہیں، تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں: ایران اسرائیل کے غزہ میں حملے تھم نہ سکے، 48 گھنٹے میں مزید 19 فلسطینی شہید پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں: عراقچی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ٹرمپ کے سابق حامیوں کی اکثریت اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کی حامی، سروے حزب اللہ کو ایران سے تعلقات پر فخر ہے، مزاحمت کی حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں، شیخ نعیم قاسم اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کا بہانا بنا کر امریکا کو ایک نئی جنگ میں گھسیٹنے کی سازش کررہا ہے، عباس عراقچی حماس کی اپنے رہنماؤں کے تازہ اسرائیلی حملوں میں قتل کی مذمت، جنگ بندی کے ضامن ممالک سے مداخلت کا مطالبہ آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول مزید سخت، نئے نگرانی اور دفاعی نظام نصب کرنے کا اعلان یوکرین جنگ میں 7 لاکھ سے زیادہ روسی فوجیوں کی ہلاکت کا انکشاف بندرگاہ کے بدلے بندرگاہ، یمنی فوج نے جدہ اور جازان کو نشانہ بنا دیا ٹرمپ انتظامیہ کا ایران کی اعلیٰ قیادت کو قتل کرنے کے امکان پر غور آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ

روزانہ کی خبریں

ایران کا کویت پر ڈرون حملے میں کوئی کردار نہیں، تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں: ایران

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کویت میں دو اطالوی شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کا موقف دہرایا کہ ایران کا کویت پر ڈرون حملے میں کوئی کردار نہیں، تہران اس واقعہ کے محرکات واضح کرنے اور اس کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات کے لیے کویت اور اٹلی کی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔
اٹلی نے کہا ہے کہ کویت میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے اس کے دو شہری فضائی دفاعی نظام پر کام کر رہے تھے۔ اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تایانی نے سینیٹ کو بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر دو بجے متعدد ایرانی ڈرونز نے کویت میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں فضائی دفاع کے ریڈار کا ایک مرکز بھی شامل تھا۔ اس مقام پر اطالوی اسلحہ ساز کمپنی رئنمیٹل کے دو اطالوی ماہرین کام کر رہے تھے جو حملے میں ہلاک ہو گئے۔
اس سے قبل کویت نے اعلان کیا تھا کہ اس کی مسلح افواج نے کئی حملہ آور ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، ایرانی حملے میں ایک اہم تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ کویتی وزارتِ دفاع کے مطابق ان ڈرونز کو روکنے کی کارروائی کے دوران ایک کویتی شہری، دو اطالوی باشندوں اور ایک پاکستانی سمیت چار افراد ڈرون کے ملبے یا شیل کے ٹکڑوں کی زد میں آ کر زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیے

Most Popular