افغانستان میں مسلسل ہزارہ برادری کی نسل کشی پر شدید تشویش ہے، علامہ مقصود ڈومکی
لاہور(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کابل کے تعلیمی ادارے سید الشہدا گرلز اسکول میں دہشتگردی کے المناک سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت دہشت گرد افغانستان میں بے گناہ انسانوں کو مسلسل اپنے بم دھماکوں اور دھشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں افغان حکومت اور قابض امریکی افواج کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان کے عوام کو امن اور امان فراہم کریں افغانستان کے اندر تسلسل کے ساتھ شیعہ اور ہزارہ کی نسل کشی پر ہمیں شدید تشویش ہے، امریکا شام اور عراق میں مسلسل شکست کے بعد اب ایک دفعہ پھر افغانستان کو بدامنی کی طرف دھکیل رہا ہے جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکا پھر افغانستان کو بدامنی کی طرف دھکیل رہا ہے،ایم…


































