
عربوں کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا انعام، عبدالملک الحوثی، عبدالخالق بدرالدین الحوثی اور عبداللہ یحییٰ الحکیم کو خصوصی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے
امریکا نے صیہونی ٹولے کے دباوَ میں انصار اللہ کو دہشت گرد قرار دیا،ایران ، مجرمانہ اقدام ہے جس کا مقصد یمنی عوام کے بلند حوصلے کو کمزور بنانا ہے،حزب اللہ
واشنگٹن صنعا(نیوز ڈیسک)امریکا نے انصار اللہ کو جھکانے کی ہر کوشش میں ناکامی کے بعد آخری حربہ کے طور پر اسے دہشت گرد تنظیموں میں شامل کرلیا، امریکا نے انصار اللہ کے3 لیڈروں کو بھی عالمی دہشت گرد قراردیا ہے، امریکا نے یہ اقدام عربوں کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے صلہ میں اٹھایا ،سعودی عرب اور اس کے حواری عرب ممالک نے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے، اور دعویٰ کیا کہ اس اقدام سے حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کے خاتمے میں مدد ملے گی ،اس سے پہلے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے انصار اللہ کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا اور کہاکہ انصاراللہ کے تین لیڈروں عبدالملک الحوثی، عبدالخالق بدرالدین الحوثی اور عبداللہ یحییٰ الحکیم کو خصوصی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے ،نام نہاد یمنی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اقدام حکومت کی حوثی ملیشیا کو سزا دینے کی کاوشوں کے عین مطابق ہے، یمن میں تعینات ایرانی سفیرنے کہاکہ امریکا از خود کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور آس نے غاصب صیہونی ٹولے کے دباوَ میں آکر انصار اللہ کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا ہے، حزب اللہ نے انصار اللہ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجاہد بھائیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنا ایک مجرمانہ اقدام ہے جس کا مقصد یمنی عوام کے بلند حوصلے کو کمزور بنانا ہے


































