اقوام عالم بالخصوص عالم اسلام کو ایران کا ساتھ دینا چاہیے،مرکزی صدر جے یو پی
لاہور (پ ر)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدراور نائب صدر متحدہ مجلس عمل پیر اعجاز احمدہاشمی نے کہا ہے کہ امریکا دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے جس نے جہادِ افغانستان، عراق اور شام میں دہشت گردتنظیموں کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا۔ جب اسے ضرورت تھی تو انہیں مجاہدین قرار دیتا رہا اور پھر انہی مجاہدین کو دہشت گرد ی کے نام پر حملے کرکے انہیں مٹانے کی باتیں کرنے لگا۔پیر اعجاز ہاشمی نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ خطاب کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہادر ایرانی کمانڈر پر بغداد ائرپورٹ پرحملے کا جواز انتہائی احمقانہ طریقے سے پیش کرنا امریکا کی مزید ڈھٹائی اور دہشت گردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکاکے خلاف مسلمانوں کو متحد ہو کر کھڑا ہونا چاہیے، مگر افسوس کہ کئی اسلامی ممالک بھی اپنے مفادات کے تحفظ اور کئی خوف سے امریکا کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ وہ خود کو سپرپاور سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکاظالم ہے اور اسلامی تعلیمات کا عملی درس ظلم کیخلاف قیام اور مظلوم کی حمایت ہے۔ ایران مظلوم ہے، اس لئے پوری اقوام عالم بالخصوص عالم اسلام کو ایران کا ساتھ دینا چاہیے،اسی میں مسلمانوں کی عزت بھی ہے اور وقار بھی۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- امریکاکے خلاف مسلمانوں کو متحدہونا چاہیے،پیر اعجاز ہاشمی


































