Fri Oct 09, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسلامی اقدار پامال کرنے والی این جی اوز پر پابندی لگائی جائے، وفاق المدارس الشیعہ

میرا جسم میری مرضی کا نعرہ گمراہ کن،جسم انسان کی ملکیت نہیں،علامہ نیاز نقوی
لاہور ( پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدرعلامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ اسلام شرافت، حیا اور عفت کا دین ہے،میرا جسم میری مرضی کا گمراہ کن نعرہ کسی بھی لحاظ سے درست نہیں،جسم یا اس کا کوئی بھی حصہ انسان کی ملکیت ہی نہیں،بلکہ یہ اللہ تعالی کی امانت ہے، اسی بنا پرخود آزاری اور خودکشی سنگین جرم اورحرام ہے۔ جیسے آدمی اپنی مرضی سے پاؤں کی انگلی کا کوئی حصہ بھی کاٹنے کا حق نہیں رکھتا۔ اسی طرح پورا جسم فقط اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں استعمال کے لئے دیا گیا ہے،ا نہوں نے کہا کہ مسیحی راہباؤں کا حجاب، پردے کی فطری ضرورت ہونے کا ثبوت ہے۔ فحاشی و عریانی کی دین میں کوئی گنجائش نہیں۔مغربی عورت آج اس مادر پدر آزادی سے پریشان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عورت کو جس قدر حقوق، تحفظ اور اطمینان اسلام نے دیا ہے کسی دین نے نہیں دیا۔علامہ نیاز نقوی نے مطالبہ کیا کہ حکومت بے حیائی، بے راہروی اور مشرقی اور اسلامی اقدار پامال کرنے والی این جی اوز پر پابندی عائد کرے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular