دہشت گردوں نے ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا،5دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دو دہشت گرد حملے کیے گئے ، دہشت گردوں نے کوئٹہ میں پیر اسماعیل زیارت کے قریب ایف سی پوسٹ کو نشانہ بنایا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے جبکہ 5 دہشت گرد ہلاک اور8 زخمی ہوگئے، تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا، حملے میں 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ریاست مخالف طاقتوں کی ایما پر ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے بلوچستان میں امن و خوشحالی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کیا جاسکتا۔


































