انتخابات سے قبل ہی ٹرمپ کا مواخذہ کرکے انہیں چلتا کردیں گے
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایوان نمائندگان کی سربراہ نینسی پلوسی نے کہاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ برس صدر نہیں رہیں گے،اے بی سی ٹیلی ویژن سے گفتگو میں نینسی پلوسی کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے مواخذے کی تحریک سینیٹ کو بھجوائیں گے اور اس معاملے سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، قوی امکان ہے کہ ڈیموکریٹ ارکان، انتخابات سے قبل ہی ٹرمپ کا مواخذہ کرکے انہیں وائٹ ہاؤس سے چلتا کردیں گے، آئندہ چند ہفتے کے اندر اندر ٹرمپ کے مواخذے کی درخواست سینیٹ کے حوالے کردی جائے گی اور وہ اس سلسلے میں اپنی پارٹی کے ارکان سے صلاح و مشورہ کریں گی۔


































