شہادت ہمیں اپنے راستے کو آگے بڑھانے کے لئے حوصلہ دے گی، اسماعیل ہنیہ
تہران (نیوز ڈیسک) حماس کے سربراہ ڈاکٹر اسما عیل ہنیہ نے جنرل قاسم سلیمانی کو شہید القدس قرار دے دیا، تہران میں لاکھوں سوگواروں کے اجتماع سے خطاب میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم آج یہاں اس لئے آئے ہیں تاکہ اس عظیم کمانڈر کی فداکاریوں کو خراج عقیدت پیش کرسکیں جس نے فلسطینی استقامتی گروہوں کو آج اس مقام پر پہنچایا ہے کہ وہ صہیونی حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں،انہوں نے کہاکہ امریکا نے جو مجرمانہ اقدام کیا ہے وہ انتہائی درندگی ہے، امریکا نے جس درندگی کے ساتھ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کیا واشنگٹن صہیونی حکومت کو بھی اسی طرح کی درندگی کرنے کو کہتا ہے،انہوں نے کہا کہ سرزمین فلسطین میں استقامتی محاذ اور فلسطینی گروہوں کی استقامت و جد وجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک غاصبوں کو اپنی سرزمین سے باہر نہیں نکال دیتے – اور میں یہ کہنا چاہتاہوں کہ اب اس کے بعد استقامتی محاذ کی طاقت میں اور اضافہ ہوگا اور اس طرح کی شہادت ہمیں اپنے راستے کو آگے بڑھانے کے لئے حوصلہ دے گی اور ہم بیت المقدس اور فلسطین کو آزاد کرائیں گے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- حماس نے قاسم سلیمانی کو شہید القدس قرار دے دیا


































