مظاہرین نے امریکی پرچم اتار کر حشد الشعبی کا پرچم لہرادیا، عملہ اور سفیر فرار
بغداد(نیوز ڈیسک) بغداد میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پردھاوا بول کر آگ لگادی، مظاہرین نے امریکا مخالف نعرے بازی کی،، پانی کی بوتلیں سفارتخانے پر ماریں، اور باہر لگے سیکیورٹی کیمرے توڑ دیے ،حشد الشعبی کے شہدا کی تدفین کے بعد ہزاروں مظاہرین امریکی سفارتخانے تک پہنچ گئے، مظاہرین امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے اور امریکا مخالف نعرے لگائے، مظاہرین سفارت خانے کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے، بیرونی دیوار عبور کی تو اندر تعینات امریکی فوجیوں نے ان پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اس کے علاوہ ایک گارڈ ٹاور کو بھی جلادیا گیا، امریکی سفیر اور سفارتی عملے کو وہاں سے نکال لیا گیا، مظاہرین نے امریکی پرچم اتار کر حشد الشعبی کا پرچم لہرادیا۔


































