بغداد (نیوز ڈیسک) عراق کے صدر برہم صالح نے سیاسی جماعتوں میں اتفاقِ رائے کے بعد محمد توفیق علاوی کو ملک کا نیا وزیرِ اعظم نامزد کر دیا، محمد علاوی نے قوم سے خطاب میں کہا کہ وہ عراق میں نمائندہ حکومت بنائیں گے انہوں نے پارلیمنٹ کے قبل از وقت انتخابات اور مظاہرین کے مطالبات پورے کرنے کا اعلان بھی کیا نامزد وزیرِ اعظم محمد توفیق علاوی ایک ماہ میں حکومت بنا کر پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے،محمد توفیق علاوی سابق وزیراعظم نوری المالکی کی حکومت میں وزیر مواصلات تھے،عراق میں اکتوبر سے جاری احتجاجی مظاہروں کے بعد وزیراعظم عادل عبدالمہدی دسمبر میں مستعفی ہوگئے تھے لیکن وہ اب نگران وزیراعظم کے طور پر امورِ حکومت چلارہے ہیں۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- ایک ماہ میں اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا،علاوی کا نمائندہ…


































