Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

امریکا کا بھارت کو چین کے مقابل کھڑاکرنے کا منصوبہ بے نقاب

امریکا بھارت کو خطے میں سب سے بڑا دفاعی شراکت دار بنائے گا، اُسے نیوکلیئر سپلائیرز گروپ کی رکنیت دلانے کی بھی کوشش کی جائے گی،امریکی دستاویز
بھارت کی فوجی، انٹیلی جنس اور سفارتی سطح پر ہرطرح کی حمایت کی جائیگی،بھارت کو لیڈ رول دینے کیلئے امریکا اتحادی ممالک کو بھی ساتھ ملانے کی کوششیں کریگا
 واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکا نے خطے میں چین سے مقابلے کیلئے بھارت کو دفاعی اور معاشی طاقت بنانے کی کوششیں تیزکردی ہیں، اس بات کا انکشاف امریکی مشیر قومی سلامتی کے دفتر سے افشا ہونیوالی دستاویز میں ہوا، دستاویز میں اس بات کا احاطہ کیا گیا ہے کہ کس طرح 2030 تک چین کو دنیا کی نمبر ایک معیشت بننے سے روکنا ہے، اس منصوبے کی منظوری فروری 2018 میں ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی، اب دیکھنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ اسے جاری رکھ سکتی ہے یا نہیں، دستاویز سے پتہ چلتا ہے کہ خطے میں بھارت کو لیڈ رول دینے کیلئے امریکا اتحادی ممالک کو بھی ساتھ ملانے کی کوششیں کریگا ،خطے میں امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے امریکا بھارت کو خطے میں اپنا سب سے بڑا دفاعی شراکت دار بنائے گا، اسے نیوکلیئر سپلائیرز گروپ کی رکنیت دلانے کی بھی کوشش کی جائے گی، بھارت کی فوجی، انٹیلی جنس اور سفارتی سطح پر ہرطرح کی حمایت کی جائیگی، چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انشیوٹو منصوبے کے حوالے سے چین کی طرف سے شروع کی گئی انفارمیشن مہم اور بیانیہ کو غلط ثابت کرنے کیلئے پورا زور لگایا جائیگا ،سینیٹ میں خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امریکا کا یہ منصوبہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرناک ہے لیکن امریکا کے اندرونی خلفشار اور دنیا میں امریکا کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے کیلئے صدر بائیڈن کیلئے اس منصوبے پر عملدرآمد مشکل ہوگا

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular