Sat Nov 28, 2026

دشمن کو بحیرہ عرب اور شمالی بحرِ ہند تک روک دیا ہے، سربراہ ایرانی بحریہ خلیل الحیہ کے بیٹے عزالدین الحیہ کو قتل کرنے کی کوشش ناکام پاکستان اور قطر کے ذریعے امریکا کیساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، ایرانی سفیر قرآنی تعلیمات، آپس میں رحم دل اور کافروں کے مقابل سخت گیر ‘بسیج’ کے دلوں کی رہنمائی کرتی ہیں، ولی امر مسلمین ایران نے نیا دفاعی نظام حاصل کرلیا یمن کے شہر عدن میں مظاہرین کا سعودی عرب کے خلاف احتجاج، ملک سے انخلاء کا مطالبہ ایرانی مسلح افواج نے دو ایرانی آئل ٹینکر واپس حاصل کر لیے جازان میں آئل ریفائنری پر فضائی حملہ ،ایک نیپالی کارکن ہلاک، متعدد افراد زخمی ایران کا کویت پر ڈرون حملے میں کوئی کردار نہیں، تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں: ایران اسرائیل کے غزہ میں حملے تھم نہ سکے، 48 گھنٹے میں مزید 19 فلسطینی شہید پاکستان اور قطر نے امریکا سے کشیدگی میں کمی کیلئے نئی تجاویز دے دیں: عراقچی مکہ دفاعی اتحاد کا اجلاس آج، یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ٹرمپ کے سابق حامیوں کی اکثریت اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی روکنے کی حامی، سروے حزب اللہ کو ایران سے تعلقات پر فخر ہے، مزاحمت کی حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں، شیخ نعیم قاسم اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں کا بہانا بنا کر امریکا کو ایک نئی جنگ میں گھسیٹنے کی سازش کررہا ہے، عباس عراقچی

روزانہ کی خبریں

جازان میں آئل ریفائنری پر فضائی حملہ ،ایک نیپالی کارکن ہلاک، متعدد افراد زخمی

ریاض : سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں واقع آئل ریفائنری پر ایک فضائی حملے میں ایک نیپالی کارکن ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی خبر رساں ایجنسی کو وزارتِ توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ جازان ریجن میں واقع جازان آئل ریفائنری کو ایک پروجیکٹائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے بعد ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جسے بعد میں بجھا دیا گیا۔ واقعے کے باعث ریفائنری کی بعض سرگرمیاں عارضی طور پر معطل بھی کی گئیں۔ زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ سعودی وزارت توانائی کے ذریعے کے مطابق ہنگامی امدادی ٹیموں اور خصوصی تکنیکی عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے نقصانات کا جائزہ لینے اور تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular