غزہ : حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تنظیم کے ایک رہنما خلیل الحیہ کے بیٹے عزالدین الحیہ کو قتل کرنے کی کوشش ناکام رہی ہے۔
حماس کے سینئر رہنما باسم نعیم نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے صبح سویرے غزہ میں عزالدین الحیہ اور ان کے خاندان کو نشانہ بنایا۔ باسم نعیم کے مطابق اس حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، تاہم کوئی شہادت نہیں ہوئی۔ عزالدین الحیہ اپنے والد خلیل الحیہ کے واحد زندہ بچ جانے والے بیٹے ہیں۔ ان کے دیگر چار بیٹے اسرائیلی حملوں میں شہید ہو چکے ہیں۔ عزالدین الحیہ کے جڑواں بھائی حمام الحیہ بھی 2025 میں قطر میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوئے تھے۔
































