بھارتی ناظم الامورکی دفتر خارجہ طلبی، فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس سے بچوں اور خواتین سمیت 10 شہری زخمی ہوئے ہیں، پاک فوج نے مو ثر جوابی کارروائی کرکے ایک بھارتی فوجی کو ہلاک جبکہ میجر سمیت تین فوجیوں کو زخمی کر دیا، بھارتی فوج نے جندروٹ اور نکیال سیکٹرز میں مارٹر گولے فائر کیے،پاکستان کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- کنٹرول لائن پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا احتجاج


































