Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

پورے گلگت بلتستان کی ترقی ہماری ذمہ داری ہے،وزیراعلیٰ

میگا پراجیکٹس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی، وزیرزراعت کاظم میثم کی وزیراعلیٰ سے گفتگو
گلگت (نیوز ڈیسک) رہنما مجلس وحدت مسلمین و صوبائی وزیرزراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم نے وِزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی بلخصوص ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی،انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ بنیادی اور میگا پروجیکٹس پر کام جاری ہے جس سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی ، بلتستان ریجن کو ماضی میں دیوار سے لگایا گیا اب عوام کو موجودہ حکومت سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ،وزیراعلی گلگت بلتستان نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے سنجیدہ جدوجہد اور جامع منصوبے پر کام کرنا ہماری ذمہ داری ہے، حلقہ دوا سکردو کی آبادی بہت زیادہ اور مسائل گوناگوں ہیں، تعلیم، پینے کے پانی کی فراہمی رابطہ سڑکیں اور صحت کی سہولت کے لیے جامع منصوبہ بندی پہ کام ہوگا اور سیاحتی مقام ہونے کے ناطے بنیادی سہولیات کی فراہمی نہایت اہم ہے جسکے اثرات پورے گلگت بلتستان پہ مرتب ہوں گے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular