قرآن سے اْنس موجب ِ نجات ہے، کلام پاک مکمل توجہ سے سنا جائے،خطبہ جمعہ
لاہور (پ ر)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ناانصافی اور معاشرتی بگاڑ کی ایک اہم وجہ قرآن سے دوری ہے۔ جب قرآن پڑھا جائے تو ہر طرف سے لاتعلق ہوکر اِسے مکمل توجہ اور انہماک سے سنا جائے تاکہ اللہ کی رحمت نازل ہو، قرآن سے اْنس انسان کیلئے موجب ِ نجات ہے،جس قدر تلاوت کی جائے گی اتنا ہی ایمان میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع علی مسجد جامعتہ المنتظر میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ 114 سورتوں میں سے بعض جانوروں کے نامو ں پر ہیں،بعض سورتیں انبیاء کے نام پر بھی ہیں، کچھ سورتوں کے نام اوقات کے لحاظ سے ہیں جیسے اللیل، فجر، ضحی،بعض سورتیں آنحضورؐ کی صفات کے حوالے سے ہیں جیسے یٰسین، مزمل، طہٰ، مدثر۔


































