حکومت کی شرپسندوں کیخلاف کارروائی ،سیکورٹی سخت کرنے کا اعلان
پیر س (نیوز ڈیسک) فرانس میں آباد مسلمان کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا،فرانس کے دو شہروں نینتز اور رینیز میں انتہا پسندوں نے مسجد پر آتش گیر مادہ پھینک کر آگ لگا دی، مسجد کے تینوں داخلی دروازے اور اندرونی دیواریں آگ لگنے سے خراب ہو گئیں ، ادھرمغربی فرانس کی ایک مسجد کی دیوار پر اسلاموفوبیا سے متعلق خاکے اور نعرے درج کردئے گئے ،رمضان المبارک سے صرف دو روز قبل رنس سٹی میں مسجد کی دیواروں پر اسلامو فوبیا پر مبنی خاکے بنائے گئے ، مسلمان کمیونٹی کی مقامی کونسل کے سربراہ محمد زیدونی نے اس اشتعال انگیز اقدام کی مذمت کی ہے ،فرانس کے وزیرداخلہ نے اس اقدام کی مذمت کی ہے ،فرانسیسی وزیر داخلہ جیرالڈ درمانن اور میئر جوہینا رولینڈ نے مساجد پر حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی عبادات کی آزادی جمہوریہ فرانس کا ایک بنیادی قانون ہے، مقامی مسلمان تنظیموں کو یقین دہانی کروائی ہے کہ شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،انہوں نے مساجد کی سیکورٹی سخت کرنے کا اعلان بھی کیا


































