
امریکی نگرانی اور مدد سے اعشی دہشت گرد وں کی بابل کے اسٹریٹیجک علاقے میں منتقلی،مقصد عراق میں اپنی فوجی موجودگی کا بہانہ بنانا قرار دیناہے
امریکا اور انٹیلی جینس ادارے داعش کو منظم کرنے اور سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے اس کی مالی اور اسلحہ جاتی سمیت ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں،رکن پارلیمنٹ
بغداد (نیوز ڈیسک) امریکا نے عراقی صوبہ بابل میں داعش کو مضبوط کرنا شروع کردیا ،دہشت گردوں کو امریکی نگرانی اور مدد سے بابل کے اسٹریٹیجک علاقے جرف النصر میں منتقل کیا جارہا ہے،سیکیورٹی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ بغداد کے بائی پاس علاقوں اور شمالی صوبے بابل میں داعش کو مضبوط کرنے کا مقصد دہشت گردی کو بڑھاوا دینا اور اس کی بنیاد پر عراق میں اپنی فوجی موجودگی کا بہانہ بنانا ہے، رکن پارلیمنٹ محمد البلداوی نے صوبے صلاح الدین میں داعش کی حمایت پر امریکا کو سخت متنبہ کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ العلم میں حشدالشعبی پر داعش کے حملے اور پھر طویل مدت تک جاری رہنے والی جھڑپوں سے واضح ہوتاہے کہ ان علاقوں میں دہشت گرد گروہ کافی تعداد میں موجود ہیں ،امریکا اور اس کے انٹیلی جنس ادارے داعش کو منظم کرنے اور سرگرمیوں کو بڑھانے کے لئے داعش دہشت گرد گروہ کی مالی اور اسلحے جاتی سمیت ہر طرح سے مدد کر رہے ہیں،ادھر صوبہ الانبار اور دیالہ سے دہشت گرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے حشدالشعبی کا آپریشن جاری ہے اور صوبہ صلاح الدین کے الشرقاط شہر میں داعش کے ایک سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیاہے ، الانبار کے مغربی علاقے میں بیک وقت کئی سیکٹرز سے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ، کارروائی میں داعش کے 3 ٹھکانے اور صوبہ دیالہ میں داعش کے ایک ٹنل کو تباہ کردیا گیا ہے ، جلولائ،علاقے میں داعش کے ایک دہشت گردی کے اڈے پر بھی قبضہ کر لیا گیا۔


































