بلیک لسٹ سے نام نکالنے کو اسرائیل کیساتھ تعلقات سے نہیںجوڑاجاسکتا
خرطوم (نیوز ڈیسک)سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نے کہا ہے کہ ان کے ملک کا نام دہشت گردوں کے حامی ملکوں کی امریکی بلیک لسٹ سے نکالنے کے مسئلے کو تل ابیب سے تعلقات کے قیام سے نہیں جوڑا جانا چاہیے ، امریکا کی بلیک لسٹ میں سوڈان کا نام باقی رہنے سے، جمہوریت کی جانب اس ملک کا سفر خطرے میں پڑ جائے گا سوڈان کے وزیر اعظم نے بیس سال قبل القاعدہ کے سرغنہ اسامہ بن لادن کو سوڈان سے نکالے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم الگ تھلگ پڑ گئے ہیں، سوڈان کے عوام کبھی بھی دہشت گرد نہیں تھے اور اسامہ بن لادن کو پناہ دینا عمر البشیر کی حکومت کا کام تھا جس کا تختہ الٹ چکا ہے
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکا سوڈان کا نام بلیک لسٹ سے نکا لے، وزیراعظم


































