منصوبہ ثبوت ہے کہ امریکا اور اسرائیل خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں
لندن (نیوز ڈیسک) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے والے اسرائیلی منصوبے کی امریکی حمایت کا مطلب یہ ہے کہ امریکا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو جاری رکھنے کیلئے غاصب صیہونی ٹولے کو گرین سگنل دے دیا ہے،منصوبے سے ثابت ہوتاہے کہ امریکا اور اسرائیل خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں ، عالمی برادری غرب اردن کے بعض علاقوں کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو تسلیم نہ کرے اور مقبوضہ سرزمین میں صیہونی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- امریکہ
- امریکا نے اسرائیل قبضے کا گرین سگنل دیدیا،ایمنسٹی


































