نیویارک(نیوز ڈیسک)امریکا میں کورونا وائرس سے 80ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں صدر ٹرمپ کی جانب سے فوری اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری ان پر عائد کی جارہی ہے ، نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں ایک نیا بل بورڈ نصب کیا گیا ہے جسے “ٹرمپ ڈیتھ کلاک”کا نام دیا گیا ہے، اس بورڈ پر امریکہ میں ہونے والی ہلاکتوں کی وہ تعداد بتائی جا رہی ہے جو بورڈ کے تخلیق کار کے مطابق صدر ٹرمپ کے بروقت اقدام سے نہ ہوتیں۔


































