ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے امریکا کے مخاصمانہ اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات روس امریکا سربراہی ملاقات میں رکاوٹ بن سکتے ہیں ، کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے امریکی صدر جوبائیڈن کے حالیہ بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ بیان ماضی کے الفاظ دھرانے کے مترادف ہے اور یہ اس وقت کی بات ہے جب دنیا میں یک قطبی نظام تھا۔


































