اسکردو(پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علی توحیدی نے کہا ہے کہ فکر امام اور خطہ امام خمینی ؒ کو سمجھتے ہوتے اس وسیع فکر کا پرچار کرنے کے بعد ہم اپنی عملی زندگی میں عملدرآمد کراسکیں گے، جب تک کسی چیز کے بارے میں اسکی اہمیت اور شناخت کیلئے مختلف سمینار اور پروگرام نہیں ہوتے اسکی معرفت نہیں ہو سکتی ،امام خمینی ؒنے اپنی پوری زندگی اسلامی حکومت کے قیام کے لیے صرف کی، آپؒ نے دنیا عالم کے مستضعفین اور مظلوم قوموں کو متحرک کیا


































