Fri Oct 09, 2026

ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی امام بارگاہ کی مبینہ بے حرمتی کا معاملہ، ایم ڈبلیو ایم کا ملوث عناصر کی گرفتاری کا مطالبہ اسرائیلی ڈرون حملے اور فائرنگ، 4 فلسطینی شہید، 20 سے زائد زخمی آبنائے ہرمز کھلی رہے گی یا بند، اس کا فیصلہ ٹرمپ کی کھوکھلی پوسٹس نہیں کریں گی ریاض میں ایئرپورٹ پر حملے، 3 افراد ہلاک، 36 زخمی امریکا فوجی جنگ کی طرح اقتصادی جنگ میں بھی ناکام ہوگا، محسن رضائی اسرائیل کیجانب سے غزہ میں نسل کشی کے 3 سال مکمل، ہرطرف تباہی و بربادی ایران کو یورینیم افزودگی کی صلاحیت میں نمایاں کمی کرنا ہوگی، امریکی نائب صدر جے ایران کیخلاف کارروائیوں میں کم از کم 81 امریکی فوجی طیاروں کو نقصان پہنچا: رپورٹ

روزانہ کی خبریں

سعودیہ تیل کی جنگ سے امریکاکو نقصان پہنچارہا ہے، امریکی سینیٹرز،امریکی فوج واپس بلانے کی دھمکی

سعودیہ تیل کی جنگ سے امریکاکو نقصان پہنچارہا ہے،لاکھوں محنت کش بیروزگار ہوجائیں گے، امریکا کے 13سینیٹرز کے گروپ کی سعودی سفیرسے ملاقات
ہم سعودی عرب کو دوست سمجھتے، وہ ہمیں نقصان پہنچارہا ہے،سینیٹرز نے کھری کھری سنادیں، سعودی حکام باتیں نہیں عملی اقدامات کریں،سعودی وزیر توانائی سے شکوہ
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی سینیٹرز کے گروپ نے تیل کی قیمت کی جنگ پر سعودی عرب کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور خبردار کیا کہ اگر صورتحال برقراررہی تو سعودی عرب سے امریکی فو ج کو واپس بلایا جاسکتا ہے، تیل پیدا کرنے والی امریکی ریاستوں کے 13 سینیٹرز کے گروپ نے تیل کی قیمت کی جنگ پر شدید مایوسی کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ روس اور سعودی عرب کی تیل قیمت کی جنگ سے تیل پیدا کرنیوالی امریکی ریاستوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، سینیٹرز کو خطرہ ہے کہ ان کی حلقے میں بڑے پیمانے پر لوگ بیروزگار ہوجائیں گے، الاسکا کے سینیٹر ڈین سولیوان نے سی این این کو بتایا کہ واشنگٹن میں سعودی سفیر ریما بنت بندر السعود سے ملاقات میں سینیٹرز نے واضح کردیا کہ ہم دوبارہ جائزہ نہیں لیں گے بلکہ بنیادی طور ایکشن لینے جارہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے طویل المدتی تعلقات کو نقصان پہنچے گا، سینیٹرز نے سعودی سفیر سے کہا کہ ہم سعودی عرب کو دوست سمجھتے ہیں، ہم فوجی اتحادی ہیں،ہم سفارتی اتحادی ہیں،لیکن جب آپ پورے ٹیکساس اور امریکا بھر میں ہزاروں چھوٹے چھوٹے کاروبار ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کسی بھی دوست کی طرح سلوک نہیں کرتے، سی این این کے مطابق ٹیکساس کے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سعودی سفیر سے کہا کہ ٹیکساس پاگل ہے، ہم عملی اقدامات اٹھارہے ہیں، ٹیکساس میں بڑی تعداد میں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں، کئی ڈرلرز اتنے قرضے میں ڈوب چکے ہیں کہ ان کی بقا مشکل میں پڑگئی ہے، سینیٹرز کا کہنا تھا کہ وہ باتیں نہیں کررہے بلکہ عملی اقدامات کے لئے تیار ہیں، سعودی عرب سے امریکی افواج واپس بلانے کے لئے بل متعارف کرادیا گیا ہے اگر سعودی عرب کوئی حل تلاش کرنے میں مدد نہیں دیتا ہے تو پابندیوں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ادھرسینیٹرز کے گروپ نے سعودی وزیرتوانائی عبدالعزیز بن سلمان سے ٹیلی فون پر طویل بات چیت کی،سینیٹر سولیوان اور نارتھ ڈکوٹا کے سینیٹر کیون کرامر نے ایک بیان میں کہا کہ سعودی وزیر پر واضح کردیا کہ قیمت کی جنگ میں جو نقصان پہنچا ہے اس کا ازالہ نہیں ہوسکتا، تاہم سعودی عرب نے معاملہ سلجھانے کیلئے جو پہلا قدم اٹھایا ہے ہم اس کا خیرمقدم کرتے ہیں، سعودی عرب کے اگلے اقدامات سے طے ہوگا کہ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری آگے چل سکتی ہے یا نہیں، سلیوان نے کہا کہ ہم سعودیوں کی بات سننے کو تیار ہیں لیکن اس مرحلے پر اقدامات الفاظ سے کہیں زیادہ ضروری ہیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular