اگر سرکار کو ضرورت ہو تومعاوضہ د ے کرزمین حاصل کرے
گلگت(پ ر)امامیہ کونسل گلگت کی کابینہ کا اہم اور غیر معمولی اجلاس مرکزی آفس گلگت میں ہوا،جس میں موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلی میں پیش ہونے والے لینڈریفار مز ایکٹ کے حوالے سے غور فکر کے بعد مشترکہ طور پر یہ موقف اپنایا گیا کہ، ایسا کوئی فیصلہ مسلط کر نے کی کوشش نہ کی جائے جس سے گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق صلب ہوں،ایسے فیصلے نہ صرف تسلیم کئے جائینگے بلکہ امامیہ کونسل ایسے فصیلوں کے خلاف بھرپور اقدامات اْٹھائے گی۔ اجلاس میں اس امر پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا کہ،سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضح فیصلے جس میں گلگت بلتستا ن کو متنازعہ علاقہ تسلیم کیا گیا ہو، گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اقدامات کے ذریعے سے خود جر م کا ارتکاب کر رہی ہے۔اس سلسلے میں پوری گلگت بلتستان کے عوام ہم آواز اور متحد ہیں،یہاں کی زمین یہاں کے عوام کی ملکیت ہے۔اگر سرکار کو زمینوں کی ضرورت ہو تو معاوضہ د ے کر حاصل کر سکتی ہے،اگر زور و زبر دستی کی گئی تو عوام سخت مزاحمت کر ے گی۔


































