گزشتہ برس 2 لاکھ 15 ہزار تارکینِ وطن کویت کو خیر باد کہہ گئے
کویت سٹی(نیوزڈیسک) کویت کی بگڑتی معاشی حالت نے غیرملکی محنت کشوں کی زندگی اجیرن کردی اور ان کی وطن واپسی میں تیزی آگئی ہے،کویت کی عوامی اتھارٹی برائے افرادی قوت کی رپورٹ کے مطابق معاشی حالت کی وجہ سے سرکاری معاہدوں کے تحت رجسٹرڈ کمپنیاں ملازمین کو دیر سے تنخواہیں دے رہی ہیں ، دیر سے تنخواہیں دینے کے معاملے پر لاکھوں تارکین ہمیشہ کے لیے اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے ، گزشتہ برس 2 لاکھ 15 ہزار تارکینِ وطن کویت کو خیر باد کہہ گئے ، کمپنیوں کے اس اقدام کی وجہ سے ویزا تجارت بہت متاثر ہوئی ہے


































