ویٹی کن میں عبادت وریاضت کا سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا
روم(نیوز ڈیسک) رومن کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسیس نے کرونا وائرس کی وَبا سے نجات کے لیے ویٹی کن میں عبادت وریاضت شروع کردی ہے،ویٹی کن میں واقع پیٹر باسلیکا میں عبادت کا یہ عمل مسلسل ایک ماہ تک جاری رہے گا،ان کے ساتھ ڈیڑھ سو عقیدت مند بھی اس عبادت میں شریک ہیں ،پوپ فرانسس کی عبادت کا یہ عمل دنیا بھر میں کیتھولک گرجاگھروں میں روزانہ براہ راست دکھایا جائے گا ،پوپ کا کہنا ہے کہ وہ ”مجروح انسانیت“ کے لیے دعائیں کررہے ہیں ،ان کی سلسلہ وارعبادات کا یہ عمل 31 مئی کو ویٹی کن کے گارڈن چیپل میں مکمل ہوگا۔


































