Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

کالعدم تحریک لبیک نے جو کیا وہ اسلام کی خدمت نہیں، علامہ افتخار نقوی

یہ انداز اور رویہ نہ اسلامی ہے، نہ انسانی اور نہ حضور کے ساتھ عشق کا تقاضہ ہے
لاہور(نیوز ڈیسک)معروف عالم دین علامہ افتخار حسین نقوی کا کہنا ہے کہ اسلام دین محبت ہے، ایک مذہبی جماعت کا انداز اور رویہ نہ اسلامی ہے اور نہ ہی حضور کے ساتھ عشق کا تقاضہ ہے، اس گروپ کا ردعمل فساد ہے، دین کی خدمت نہیں، ملک بھر میں جاری کالعدم تحریک لبیک کے احتجاج اور دھرنوں پر علامہ افتخار حسین نقوی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح کالعدم تحریک لبیک کے کارکنوں کی جانب سے اس معاملے پر احتجاج کیا گیا اور جلوس نکالے گئے، کچھ نہتے افراد قتل ہوئے اور شہید ہوئے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، یہ انداز اور رویہ نہ اسلامی ہے، نہ انسانی اور نہ حضور کے ساتھ عشق کا تقاضہ ہے ، علامہ افتخار حسین نقوی نے مزید کہا کہ فرانس کے صدر نے گستاخانہ انداز اپنایا ہے، یہ انتہائی قابل مذمت ہے، مگر اس معاملے پر وزیراعظم نے بہترین حکمت عملی سے عالم اسلام کو جھنجوڑا ہے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular