تین حملہ آوروں نے کارروائی کی،ایک حملہ آورکو فورسز نے مارگرایا
کابل(نیوز ڈیسک) افغان دارالحکومت میں سکھوں کے گوردوارے پر حملے میں 11 افراد جانبحق ہوگئے، خودکش بمباروں نے کابل کے علاقے شور بازار میں ایک گردوارے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً پونے 8 بجے کیا گیا جس کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، ابتدائی طور پر حملے میں 3 خودکش بمباروں کے ملوث ہونے کی اطلاع دی گئی ہے جن میں سے ایک کو فورسز نے ہلاک کردیا ہے، حملے کے وقت دھرم شالا میں تقریباً 150 افراد موجود تھے۔


































