Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ کی ہٹ دھرمی سے امریکی معاشرہ تقسیم ،خلفشار انتہا پر

صدارت کے آخری دنوں میں ٹرمپ کی بڑی رسوائی ،دفاعی بل پر ایوان نمائندگان نے ویٹو مسترد کردیا، ٹرمپ نے حامیوں کو کانگریس کے گھیراو کے کال دیدی
 ٹرمپ انتظامیہ نے ملک کے بیشتر اداروں کو کھوکھلا کر دیا، ملکی سلامتی کے لیے اہم اداروں کوتبا ہ کردیا، یگانت کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا،نومنتخب صدر جوبائیڈن
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہٹ دھرمی اور الیکشن میں شکست ماننے سے انکار نے امریکی معاشرے کو تقسیم کردیا اور ملک میں سیاسی خلفشار کو انتہا پر پہنچادیاہے ، سپریم کورٹ میں ناکامی کے بعد ٹرمپ کو اس وقت ایک اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑا جب ایوان نمائندگان نے دفاعی بل پر ان کے ویٹو کو مسترد کردیا ،ایوان نمائندگان نے 87کے مقابلے میں 322 کی بھاری اکثریت سے دفاعی بل کے خلاف ویٹو کو مسترد کیا ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کے 109ارکان نے بھی اپوزیشن کا ساتھ دیا، اس سے پہلے ٹرمپ نے دھاندلی کے الزامات میں ساتھ نہ دینے پر سپریم کورٹ کے بعدمحکمہ داخلہ ،ایف بی آئی اور اپنی پارٹی کو بھی کھلی دھمکیاں دیں اور کہا کہ وہ ساتھ دینے کے اقدام کو کبھی بھی فراموش نہیں کریں گے انہوں نے 6جنوری کو الیکٹرول کالج کے ووٹوں کی گنتی کے موقع پر اپنے حامیوں سے کانگریس کے گھیراو کے کال دید ی ،ٹرمپ نے کہا کہ عوام دارلحکومت کومظاہرین سے بھردیں ،وہ 6جنوری کو سب کو دیکھ لیں گے، نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ملک کے بیشتر اداروں کو کھوکھلا کر دیا گیا ، ان کی ٹرانزیشن ٹیم کو سبکدوش ہونے والی انتظامیہ سے خاطر خواہ معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں جو غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے، ہمیں محکمہ دفاع اور آفس آف منیجمنٹ اینڈ بجٹ میں سیاسی قیادت کی جانب سے کھڑی کی گئیں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ، ان کی ٹیم کو سیاسی قیادت سے اس وقت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب وہ پینٹاگون سے معلومات چاہ تھے۔ بہت سے ادارے جو ملکی سلامتی کے لیے اہم ہیں ان کو بہت زیادہ نقصان پہنچ چکا ہے ، بہت سے ادارے کھوکھلے ہو چکے ہیں، اپنے دفتری امور، استعداد اور اخلاقی اعتبار سے۔ ایک ایسی پالیسی کا عمل جاری ہے جس نے ہمارے ہاں یگانگت کو نقصان پہنچایا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Most Popular