النوری مسجد کی تعمیر نو کا مقابلہ مصری انجینئرز نے جیت لیا
عراق(نیو زڈیسک) موصل کی تاریخی مسجد کی تعمیر کے لئے مصری انجینئرز نے مقابلہ جیت لیا ، داعشیوں کے ہاتھوں شہید کی گئی تاریخی مسجد کی تعمیر نو کے لئے یونیسکو نے’ آرکیٹکچرل ڈیزائن‘ مقابلے کے فاتح کا اعلان کر دیا، 8 مصری معماروں نے النوری مسجد کمپلیکس کی تعمیر نو کا بین الاقوامی مقابلے میں 120 سے زیادہ افراد پر سبقت حاصل کرلی ، مسجد کی تعمیر نو یونیسکو کے ’موصل کو نئی زندگی دینے کے منصوبے‘ کا مرکزی حصہ ہے جس کا مقصد اس قدیم شہر کی بحالی ہے جو حالیہ تنازع سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے ،یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ایزولے نے کہا ہے کہ النوری مسجد کمپلیکس کی تعمیر نو جنگ سے متاثرہ شہر میں مفاہمت اور معاشرتی ہم آہنگی کو آگے بڑھانے کے عمل میں ایک امتیازی نشان ثابت ہوگی۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- مشرق وسطی
- موصل کی تاریخی مسجد کی تعمیر نو کیلئے اقدامات شروع


































