جوانسان برے وقت سے ڈرجاتا ہے وہ کبھی اوپر نہیں جا سکتا،طلبا سے خطاب
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل معاشی صورتِ حال میں،عرب امارات، سعودی عرب اور چین نے معیشت کی بہتری کیلئے پاکستان کی مدد کی ہے،نمل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دنیا کی پہلی فلاحی ریاست مدینہ میں قائم کی گئی، چین نے بہترین حکمتِ عملی سے اپنے لوگوں کو غربت سے نکالا ہے، ساری زندگی اپنے دل کی بات سنی ہے، مشکل وقت انسان کو سکھانے کے لیے آتا ہے، جوانسان برے وقت سے ڈرجاتا ہے وہ کبھی اوپر نہیں جا سکتا، انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے رہنما نے کہا کہ قبر تک جانے تک جدوجہد کرو، جس کے خواب بڑے ہوں گے، وہ آگے جائیں گے، آسان زندگی کا راستہ تباہی کا راستہ ہے۔


































