لندن نیوز ڈیسک نامور عالم دین اور خطیب اہل بیت ? علامہ سید علی رضا رضوی آف لندن نے اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم عمران خان سے اور ذمہ دار اداروں ،سیکیورٹی ایجنسیوں کے اہلکاروں سے مطالبہ کیا کہ جتنے بھی پورے ملک میں جہاں جہاں بھی ہمارے مسنگ پرسنز ہیں ان کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے ،اگر ان پر کوئی الزام بھی ہے تو ان کو عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ ان کے لواحقین کو صبر آسکے، علامہ علی رضا رضوی نےقوم کے جوانوں سے ماتمداروں سے پوری ملت تشیع سے پر زور اپیل اور گذارش ہے کہ ان مسنگ پرسنز کے لواحقین کا بھرپور ساتھ دیں اور ان احتجاج میں علمائ اور ان لواحقین کے شانہ بہ شانہ رہیں


































