بہاولپور (نیوز ڈیسک) اسپیشل جج انسداد دہشت گردی عدالت بہاولپور نے مشہور مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا، مرکزی ملزم خطیب حسین کو جرم ثابت ہونے پر دو مرتبہ سزائے موت جبکہ اعانت پر ساتھی ملزم ظفر حسین کو سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے، ملزم خطیب حسین نے مذہبی نفرت کی بنا پر انگلش کے پروفیسر خالد حمید کو چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔


































