کسی بھی حملے کا جواب دینے کا قانونی حق محفوظ رکھتے ہیں،قومی اتحاد کی حکومت
طرابلس (نیوز ڈیسک) لیبیامیں اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قومی اتحاد کی حکومت نے روس اور ترکی کی اپیل پر جنگ بندی سے اتفاق کرلیا، جی این اے کے وزیراعظم فایزالسراج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کی اپیل کے جواب میں جنگ بندی کی جارہی ہے، جی این اے کی فورسز دوسرے کیمپ کی جانب سے کسی بھی حملے اور جارحیت کا جواب دینے کا ”قانونی حق“ محفوظ رکھتی ہیں،اس ے پہلے خلیفہ حفتر کے زیر قیادت قومی فوج (ایل این اے) نے مشروط طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا تھا اور شرط یہ عائد کی تھی کہ اگر دوسرا فریق جنگ بندی کی پاسداری کرے گا تو پھر جنگی کارروائیاں روک دی جائیں گی، لیبیا میں قیام امن کے لیے بات چیت برلن میں ہوگی۔


































