مظاہرین کے حکومت فرانس کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے
پیرس(نیوز ڈیسک)فرانس اور برطانیہ میں ایک بار پھر حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ہزاروں فرانسیسی شہریوں نے عالمی یوم محنت کش کے موقع پر دارالحکومت پیرس، لیون، نانت، لیل اور تولوز سمیت متعدد شہروں میں مظاہرے کیے اور حکومت فرانس کی مزدور دشمن پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے بعض مقامات پرمظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں اور پولیس نے17 افراد کو گرفتار کرلیا ،دوسری جانب برطانوی عوام کے مختلف طبقوں نے پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف لندن اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے ، پولیس کے اختیارات بڑھانے کے حکومت کے فیصلے کو حق اعتراض کے منافی اور استبداد کی جانب قدم قرار دیاگیاہے۔


































