حماس اور حزب اللہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے لڑ رہے ہیں
کوئٹہ (نیوزڈیسک) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے جمعیت علمائے پاکستان کے صوبائی صدر مولانا عبدالقدوس ساسولی سے ملاقات کی ، علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ فلسطین امت مسلمہ کے اتحاد اور وحدت کا مظہر و مرکز ہے، دنیا بھر کے مسلمان متحد ہوکر مظلوم فلسطینی عوام کی تحریک آزادی کی حمایت کرتے ہوئے بیت المقدس اور قبلہ اول کی آزادی کی تحریک میں اپنا کردار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ حماس اور حزب اللہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، جنہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کی حمایت حاصل ہے،مولانا عبدالقدوس ساسولی نے کہا کہ ہمیں اپنے جزوی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر مشترکات پر متحد ہونا ہوگا۔
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- علامہ مقصود ڈومکی کی جے یوپی رہنما سے ملاقات


































