شہریوں کے اندر اپنی عزت و شرافت کے دفاع کی ہمت وجرات موجود ہے
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک)مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے زور دے کر کہا ہے کہ بیت المقدس کے عوام صیہونی حکام اور انتہا پسند صیہونی گروہوں کی جارحیت کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے ، شہریوں کے اندر اپنی عزت و شرافت کے دفاع کی ہمت وجرات موجود ہے، جب عوام کو غصہ آئے گا تو وہ کسی سے بھی مشورہ نہیں کریں گے اور یہ دھماکا خیزصورت حال صیہونیوں کے اقدامات کا نتیجہ ہے، مسجدالاقصی کے خطیب نے کہا کہ بیت المقدس کے انقلابی جوانوں کے اندر مسجدالاقصی کی محبت موجزن ہے اور وہ صیہونیوں کی جارحیتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، صیہونی باب العامود مسجد الاقصی کے صحن میں کشیدگی پیدا کررہے ہیں تا کہ فلسطینی عوام اس مقدس مسجد میں جانا ترک کردیں
- Home
- بین الاقوامی خبریں
- ایشیا
- صیہونیوں کی منہ زوری برداشت نہیں کریں گے، خطیب مسجد…


































