داعشی دہشت گردوں کو جیلوں سے نکال کر التنف چھاوَنی پہنچایا گیا ہے
دمشق(نیوز ڈیسک) امریکی فوج نے داعش کے درجنوں دہشتگردوں کو شام کے شمالی علاقے سے جنوبی علاقوں میں منتقل کردیا، سخت سکیورٹی کے ساتھ بکتر بند گاڑیوں میں داعش کے 10 دہشت گردوں کو الشدادی کے مشرق میں واقع کامب البلغار جیل اور اسی طرح 50 دہشتگردوں کو الحسکہ صوبے کی ایک اور جیل سے نکال کر التنف فوجی اڈے میں منتقل کیا ہے، اس سے قبل داعش کے درجنوں دہشت گردوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے الحسکہ سے التنف منتقل کیاگیا تھا


































